محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی
آج رات اور صبح کراچی سمیت لاڑکانہ، کوئٹہ، مکران اور ژوب میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 روز کے دوران کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سسٹم آج رات سندھ اور بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے تحت آج رات اور صبح کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے علاقوں لاڑکانہ، کوئٹہ، مکران اور ژوب میں بارشوں کا امکان ہے جو وقفے وقفے سے 3 روز تک جاری رہ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کل سے جمعہ کے دوران جنوبی پنجاب میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جہاں بدھ سے جمعرات کے دوران راولپنڈی اور سرگودھا سمیت اسلام آباد میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے سسٹم کا خیبرپختونخوا میں بھی برسنے کا امکان ہے جب کہ ملک کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری بھی ہوگی جہاں مری، گلیات اور شمالی علاقہ جات میں بدھ اور جمعرات کو برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب کراچی میں بارشوں کی پیش گوئی کے بعد بلدیہ عظمیٰ نے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے متعلقہ اسٹاف کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے پیش نظر تمام ڈی واٹرنگ پمپس تیار پوزیشن میں رکھے جائیں جب کہ عملے کے ساتھ تمام افسران بھی حاضری کو یقینی بنائیں۔