خیبرپختونخوا حکومت کا سانحہ پشاور کے شہدا کے چہلم پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان
پشاور ہائی کورٹ میں بھی آج عام تعطیل ہوگی جب کہ اس دوران صوبے بھر کی ماتحت عدالتیں بھی بند رہیں گی
MUZAFFARGARH:
صوبائی حکومت نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کا چہلم سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے آج صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ پشاور کے شہدا کا چہلم آج صوبہ خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر منایا جائے گا اور اس دوران صوبائی حکومت کی جانب سے عام صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ اطلاعات کے مطابق اس دوران تمام سرکاری و نجی دفاتر کے ساتھ تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے جب کہ اس موقع پرشہدا کے لئے مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
صوبائی حکومت کی جانب عام تعطیل کے فیصلے کے بعد پشاور ہائی کورٹ میں بھی عام تعطیل ہوگی جب کہ صوبے بھر کی ماتحت عدالتیں بھی بند رہیں گی۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کے نتیجے میں 134 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تمام حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔