میوزک انڈسٹری فعال کرنے پر بھی توجہ دی جائےارشد محمود

ہمارے ملک میں غیر قانونی کام کرنے والوں نے پائریسی سے انڈسٹری کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے، ارشد محمود

حکومت ملک سے فوری طور پائریسی کے خاتمے کے لیے بھر پور اقدامات کرے تاکہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری ایک بار پھر سےفروغ پاسکے، ارشد محمود فوٹو: فائل

پاکستان کے معروف گلوکار ارشد محمود نے نمایندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ منافع دینے والی میوزک انڈسٹری کی خراب صورتحال پر اب تک کسی نے توجہ نہیں دی۔


ارشد محمود کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی برسوں سے میوزک انڈسٹری شدید مشکلات میں ہے، میوزک کمپنیوں نے سرمایہ کاری کرنے سے معذرت کرلی ہے کیونکہ ہمارے ملک میں غیر قانونی کام کرنے والوں نے پائریسی سے انڈسٹری کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے، کوئی بھی گلوکار اپنا البم ریلیز کرنے کو تیار نہیں کیو نکہ اسے اس میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ حکومت کی بار بار توجہ دلانے کے باجود غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

موجودہ ملکی صورت حال کی وجہ سے میوزک سے وابستہ گلوکاروں نے ملک میں پروگرام نہ ہونے کی وجہ سے غیر ممالک جاکر کام کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے کراچی لاہور اور اسلام آباد میں اب میوزک کنسرٹ نہیں ہورہے،نیا ٹیلنٹ بھی سامنے نہیں آرہا ٹی وی چینلز کسی حد تک موسیقی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں لیکن وہاں بھی بہت کم لوگوں کو مواقع مل رہے ہیں حکومت ملک سے فوری طور پائریسی کے خاتمے کے لیے بھر پور اقدامات کرے تاکہ پاکستان کی میوزک انڈسٹری ایک بارپھرسے فروغ پاسکے۔
Load Next Story