نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست دے دی

سری لنکا کا 277 رنز کا ہدف میزبان کیویز نے کین ولیمسن کی سنچری کی بدولت 6 وکٹوں پر حاصل کیا۔

سری لنکا کی جانب سے نوان کلسیکارا، انجیلو میتھیوز، رنگانا ہیرات، تھسارا پریرا اور جیون مینڈس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فوٹو:اے ایف پی

KARACHI:

نیوزی لینڈ نے چوتھے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر 7 میچز پر مشتمل سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل کرلی۔



نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن کے سیکسٹن اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان انجیلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم 49.3 اوور میں 276 رنز پر پویلین لوٹ گئی، سری لنکا کی جانب سے مہیلا جے وردھنے 94، کمار سنگاکارا 76، دلشان 44، تھرمانے 19 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3، ایڈم ملنے اور مچل میکلنگم نے 2،2 ، کوری اینڈریسن اور کین ولیمسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


جواب میں کین ولیمسن کی سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے 277 رنز کا ہدف 6 وکٹوں پر 49ویں اوور میں حاصل کرلیا جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں گرینٹ ایلیٹ 44، کوری اینڈریسن 47، لیوک رونچی 32 اور مارٹن گپٹل 20 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ سری لنکا کی جانب سے نوان کلسیکارا، انجیلو میتھیوز، رنگانا ہیرات، تھسارا پریرا اور جیون مینڈس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے کین ولیمسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Load Next Story