بھارت میں پاکستانیوں سے رشتے داری پر مسلمانوں کو ہراساں کیا جانے لگا

جن گھروں میں پاکستانی بہوئیں ہیں،انکے دروازوں پر پولیس کا آنا معمول ہے،ٹائمز آف انڈیا

بھارت آنے والی لڑکیوں کو بھارتی پولیس مختلف ہتھکنڈوں سے تنگ کرتی ہے، ٹائمز آف انڈیا۔ فوٹو: فائل

بھارت میں بی جے پی کی حکومت آتے ہی مسلمانوں پر زندگی تنگ ہونا شروع ہو گئی ہے اور اب پاکستانیوں سے رشتہ داری پر بھی مسلمانوں کو ہراساں کیا جانے لگا ہے۔


بھارتی اخبار'' ٹائمزآف انڈیا '' نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان سے بیاہ کر بھارت آنے والی لڑکیوں کو بھارتی پولیس مختلف ہتھکنڈوں سے تنگ کرتی ہے۔ ضلع اترکھنڈ کے بھٹ کال میں صورتحال زیادہ پریشان کن ہے، جن گھروں میں پاکستانی بہو ہے، ان کے دروازوں پر سادہ لباس میں پولیس اہلکاروں کا آنا معمول ہے کبھی رات کے وقت آکر ہراساں کرتے ہیں۔

اخبار کے مطابق پاکستانی والدین بھارت میں بیاہی اپنی بیٹیوں کیلیے پریشان ہوتے ہیں۔ جن خاندانوں کی بھی پاکستان میں رشتہ داری ہے انہیں ہراساں کیا جاتا ہے۔ بھارت میں تمام پاکستا نیوں کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے مگر بھٹ کالیوں پر زیادہ سختی کی جا رہی ہے۔
Load Next Story