اسلامی نظریاتی کونسل کی ایک ساتھ 3 طلاقیں دینا قابل سزا جرم قرار دینے کی سفارش
جو شخص اسٹام پیپر پر اکٹھی3 طلاقیں لکھے اسے بھی سزا دی جائے، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات
QUETTA:
اسلامی نظریاتی کونسل نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ ایک ساتھ 3 طلاقیں دینے کو قابل سزا جرم قرار دیا جائے۔
چیرمین مولانا محمد خان شیرانی کی سربراہی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے دوران حکومت سے سفارش کی گئی کہ ایک ساتھ 3 طلاقیں دینا قابل سزا جرم قراردیا جائے اور ایسا کرنے والے کو کو تعزیر کے تحت سزا دی جائے جب کہ جو شخص اسٹام پیپر پراکٹھی 3 طلاقیں لکھے اسے بھی سزا دی جائے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے سفارشات میں کہا گیا ہے کہ خاتون جج حدود، قصاص سمیت تمام مقدمات کے فیصلےکرسکتی ہے، اس کے علاوہ 40 سال یا زائد عمر کی خاتون جو شرعی پردے میں ہو جج بنائی جاسکتی ہے۔