دہشت گردی ملکی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے شہبازشریف

نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد سے دہشت گردی کا ہمیشہ کےلیےخاتمہ ہوجائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب

دہشت گردی نے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ دہشت گردی ملکی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔


ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں منتخب نمائندوں سے ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور بےامنی کی آگ نے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے، پوری قوم اس برائی کے خلاف متحد ہے اور دہشت گرد حملوں میں نشانہ بننے والے شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے لہو کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد سے دہشت گردی کا ہمیشہ کےلیےخاتمہ ہوجائے گا، دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ کرکے ملک کو خوش حال، پُرامن اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔
Load Next Story