ہالی ووڈ کے 7 بڑے اداکار جو کبھی آسکر ایوارڈ نہ جیت پائے

فلم ٹائی ٹینک کے لینارڈو 4 بار، مشن ایمپاسبل کے ٹام کروز اور جانی ڈیپ 3، 3 بار، آئرن مین براؤنی بھی دو دفع نامزد ہوئے

لیام نیسن اور 100 فلمیں دینے والے سیمیول جیکسن ایک ایک بار نامزد ہوئے، ایوارڈ کے انتخاب سمجھ سے بالا ہے، پاکستانی شائقین فوٹو : فائل

آسکر آکیڈمی ایوارڈ،دنیائے فلم کا سب سے بڑا اور ممتاز ایوارڈ ہے جو 16 مئی 1929 میں پہلی بار امریکا میں ہالی ووڈ روزویلٹ ہوٹل میں منعقد ہوا اور ہر سال نہ صرف ہالی ووڈ بلکہ دنیا بھر سے بھی مختلف فلموں کو ان کی بہترین ہدایت کاری، موضوع اور فن کاروں کی اداکاری پر ایوارڈ دے چکا ہے۔

دنیا بھر میں اپنی اداکاری سے ہزاروں مداحوں کے دلوں میں گھر کر نے والے7 مشہور ہالی ووڈ اداکار آسکرآکیڈمی ایوارڈ لینے میں کبھی کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ ٹائی ٹینک، بلڈ ڈائمنڈ اور وولف آف وال اسٹریٹ جیسی فلموں میں بہترین اداکاری دکھانے والے لینارڈوڈی کیپریو 4 بار آسکر کے لیے 1994 میں Whats Eating Gilbert Grape ،2005ء میں The Aviator ،2007ء میں Blood Diamond،2014ء میں The Wolf of Wall Street میںنامزد کیے گئے لیکن ایک بار بھی آسکر ایوارڈ کا اعزاز نہ لے سکے۔



مشن ایمپاسبل جیسی سیریز اور باکس آفس میں ہمیشہ ٹاپ پر رہنے والے ٹام کرووز کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے جو3 بار، 1990ء میں Born on the Fourth of July ،1997ء میں Jerry Maguire اور 2000ء میں Magnolia کے لیے نامزد ہوچکے ہیں لیکن ایک بھی ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔


سمندری لٹیرا کیپٹن جیک اسپیرو جانی ڈیپ اپنے اس کردار سے دنیا بھر میں شائقین فلم کے دل لوٹنے میں تو جیت گئے لیکن 3 بار ، 2004ء میں Pirates of the Carribbean Sea:The Curse of the Black Pearl ،2005ء میں Finding Neverland اور 2008ء میںSweeney Todd:The Demon Barber of Fleet Street کے لیے نامزد تو ہوئے لیکن یہاں انھیں ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ دنیا بھر میں بچے بڑوں کے دل میں جگہ بنانے والے مضبوط، چست اور نا ہارنے والا آئرن مین رابرٹ ڈاونی، 1993ء میں Chaplin اور 2009 ء میں Tropic Thunder کے لیے نامزد ہوئے لیکن آسکر میں اپنے حریفوں سے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔ ٹیکن جیس ایکشن سیریز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے لیام نیسن صرف ایک بار 1994 میں Schindler's List میں بہترین اداکار کے لیے نامزد ہوئے لیکن آسکر کا اعزاز لینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔



ہالی ووڈ فلموں کے لیجنڈری اداکار سیمیول جیکسن 100 سے زائد شاہکار فلموں میں عمدہ اداکاری کرنے کے باوجود صرف ایک بار آسکر کے لیے 1995ء میں Pulp Fiction میں نامزد ہوئے لیکن اسے اپنے نام نہ کرسکے۔

جان ٹراولٹا 1978ء میں Saturday Night Fever اور 1995ء میں Pulp Fiction میں نامزد ہوئے پر دوسروں کی طرح یہ بھی آسکر اپنے نام نہ کر پائے۔ پاکستان کے ہالی ووڈ فلموں کے شائقین افراد کا کہنا ہے کہ آسکر بیشک بہت بڑا ایوارڈ ہے لیکن وہ کس لحاظ سے ایوارڈ دیتا ہے یہ سوچ سے بالاتر ہے۔ 87 واں آسکر اکیڈمی ایوارڈ اس سال 22 فروری کو لاس اینجلس میں منعقد کیا جائے گا۔
Load Next Story