نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں کے خلاف ہے وکلاء رہنما

سندھ تقسیم نہیں ہونے دیں گے، حیدرآباد میں وکلا کا مظاہرہ، عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ.

سندھ تقسیم نہیں ہونے دیں گے، حیدرآباد میں وکلا کا مظاہرہ، عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ. فوٹو: فائل

سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے خلاف حیدرآباد میں وکلاء نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا۔


سندھ بار کونسل کی اپیل پر سندھ ہائی کورٹ اور اس کی ماتحت عدالتوںکے وکلاء نے عدالتی کارروائیوںکا بائیکاٹ کرتے ہوئے سیشن کورٹ کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں شریک وکلاء نئے بلدیاتی نظام کی منظوری کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر وکیل رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے صرف اپنی اتحادی جماعت کو خوش کرنے کے لیے سندھ کے عوام کی امنگوں کے برخلاف رات کی تاریکی میں بلدیاتی آرڈیننس متعارف کرایا جو سندھ کی ممکنہ تقسیم کی طرف ایک اور قدم ہے لیکن سندھ کے عوام ان قدموں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس واپس لیا جائے۔
Load Next Story