کراچی میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف مذہبی جماعت کی ریلی
احتجاجی ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر پہنچی جہاں سیکڑوں کارکنان اپنے قائدین کا خطاب سننے کے لئے جمع ہوئے۔
لاہور:
ایکسپریس نیوز کے مطابق فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سنی اتحاد کونسل کی جانب سے نکالی جانے والی احتجاجی ریلی نمائش چورنگی سے تبت سینٹر پہنچ گئی جہاں رہنما کارکنان سے خطاب کررہے ہیں۔ ریلی میں بڑی تعداد میں کارکنان شریک ہیں جو گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں جب کہ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے ہیں جن پر فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے خلاف نعرے درج ہیں اور مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ فرانسیسی میگزین چارلی پیبڈو نے اپنے دفتر پر حملے کے بعد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے پیغمبر اسلام کے توہین آمیز خاکے شائع کئے ہیں جس پر دنیا بھر میں مسلم امہ کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔
توہین آمیز خاکوں کے خلاف مذہبی جماعت کی جانب سے ایم اے جناح روڈ پر ریلی نکالی جارہی ہے جس میں سیکڑوں افراد شریک ہیں۔