جماعت الدعوۃ سمیت تمام کالعدم جماعتوں کے اثاثے منجمد کردیئے دفتر خارجہ
کالعدم تنظیموں کو فنڈز فراہم کرنے والوں کی بھی نگرانی کی جارہی ہے، تسنیم اسلم
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کرنے والی کمیٹی کی فہرست میں شامل تمام تنظیموں کے اثاثے منجمد کردیے ہیں جس میں جماعت الدعوۃ بھی شامل ہے۔
دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں مذہب کے نام پر تشدد قابل مذمت ہے، بھارت میں زبردستی ہندو بنائے جانے کی مہم انسانی حقوق کے خلاف ہے۔ پاکستان کو بھارت میں مسلمانوں کو جلائے جانے کے واقعے پر بھی تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ باراک اوباما کا دورہ نئی دہلی بھارت اور امریکا کا باہمی معاملہ ہے اس پر پاکستان کو کوئی تشویش نہیں، امید ہے کہ امریکی صدر بھارت کے دورے کے دوران کنٹرول لائن پر کشیدگی کا معاملہ اٹھائیں گے۔
تسنیم اسلم نے مزید کہا کہ پاکستان تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کررہا ہے اور کالعدم تنظیموں کو فنڈز فراہم کرنے والوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان اور اقوام متحدہ کی قرادادوں کے تحت تمام کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔ جن میں جماعت الدعوۃ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شانحہ پشاور پر اظہار یکجہتی پر پاکستان امریکا کا شکر گزار ہے لیکن اس کے ساتھ ہی پاکستان اپنے اس موقف پر بھی قائم ہے کہ انسداد دہشت گردی کے لئے اٹھائے گئے تمام اقدام عالمی برادری کے تعاون اور بین الاقوامی قوانی کی روشنی میں ہونے چاہئیں۔