کریڈٹ کارڈز کا ڈیٹا چرا کر کوڈ تبدیل کرنیوالے2ملزمان گرفتار

شیراز احمد اور ثاقب کے قبضے سے کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ ، پرنٹر اور کارڈ ریڈ کرنے والی مشین برآمد.

ایس آئی یو کے ہاتھوں گرفتار ملزم محمد ثاقب فوٹو : ایکسپریس

جرائم پیشہ افراد نے کریڈٹ کارڈز کا ڈیٹا چرانے کی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرلی ۔


ڈیٹا چرائے جانے کے بعد ان کے پن کوڈ تبدیل کرکے لاکھوں روپے کی شاپنگ بھی کرلی گئی ، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ ، پرنٹر اور مشین برآمد کرلی ، تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کریڈٹ کارڈز کا ڈیٹا چرانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ ، پرنٹر اور کارڈ ریڈ کرنے والی مشین برآمد کرلی ، ایس آئی یو کے انسپکٹر منیر نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایس آئی یو نے کریڈٹ کارڈز میں گھپلوں کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کیا۔

جس کے بعد ملزم شیراز احمد فاروقی ولد اظہار احمد فاروقی کو کلفٹن میں ساحل سمندر کے قریب واقع ڈپارٹمنٹل اسٹور سے گرفتار کیا گیا جبکہ اس کی نشاندہی پر اس کے ساتھی ملزم محمد ثاقب عرف علی ثاقب ولد محمد سلیم کو رامسوامی سے گرفتار کیا ، انھوں نے بتایا کہ ملزم شیراز احمد 1999 سے 2009 تک مختلف بینکوں میں ملازمت کرچکا ہے ، ثاقب اس کا دوست تھا ملزمان نے اپنے تعلقات استعمال کرتے ہوئے بیرون ملک سے کریڈٹ کارڈ ریڈ اور رائٹ مشین منگوائی ، ملزمان انٹرنیٹ کے ذریعے عالمی بینکوں کے انٹرنیشنل کریڈٹ کارڈز کا ڈیٹا چراتے اور ان کا پن کوڈ تک تبدیل کردیا کرتے تھے
Load Next Story