اخروٹ ایسا قدرت کا انمول تحفہ جس میں چھپے ہیں صحت کے راز
روزانہ صرف 13 گرام اخروٹ کھانے سے انسان کی تخلیقی صلاحیتوں اور کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتےہیں، تحقیق
لاہور:
ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اخروٹ کا روزانہ استعمال انسانی یادداشت کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
امریکا کی یونی ورسٹی میں کی جانے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ اخروٹ کا استعمال انسانی یادداشت کے لئے انتہائی اہم ہے اور اس کے روزانہ استعمال سے یادداشت تیز ہوتی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا کہ روزانہ صرف 13 گرام اخروٹ کھانے سے یادداشت نہ صرف بہتر ہوتی ہے بلکہ انسان کی تخلیقی صلاحیتوں اور کارکردگی پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اس کے علاوہ اخروٹ میں شامل اجزا دماغ اور دل کے لئے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں۔
تحقیق کاروں نے 20 سے 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کا مشاہدہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ جنہوں نے اپنی غذا میں اخروٹ کا زیادہ استعمال کیا ان کی کارکردگی دیگر افراد کے مقابلے میں کافی بہتر پائی گئی۔