بلاول کو 4 اپریل سے قبل منانے کیلئے آصف زرداری پھرسرگرم
بلاول بھٹوزرداری کواپریل کی تقریب کے لیے ضرورآنا چاہیے، پارٹی رہنماؤں کا سابق صدر کو مشورہ
KARACHI:
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے اپنے والدآصف زرداری سے اختلافات کی خبروں کے بعدمرکزی قیادت 4اپریل کو ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی میں شرکت کے لیے بلاول بھٹوزرداری کوملک واپس لانے کے لیے سرگرم ہوگئی۔
پارٹی کی اکثریت نے آصف زرداری کوپیغام دیاہے کہ بلاول بھٹوزرداری کواپریل کی تقریب کے لیے ضرورآنا چاہیے، اس سے افواہیں دم توڑ جائیں گی۔ بلاول بھٹوزرداری ملکی سیاست میں سابق صدرآصف زرداری کی قریبی رشتے دارکی ضرورت سے زیادہ پارٹی معاملات میں مداخلت کرنے اوران کے پارٹی چلانے پرنالاں ہیں۔ پیپلزپارٹی کے باوثوق ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے ایک بارپھر بلاول بھٹوزرداری کواپریل تک منانے کی کوششیں تیز کردی ہیں تاکہ وہ پارٹی میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کریں۔ اس سے قبل بھی اعلیٰ قیادت محترمہ بینظیربھٹو کے یوم شہادت کے پرانھیں منانے کے لیے کوشش کرچکی ہے جوکامیاب نہیں ہوئی۔
سابق صدرآصف زرداری خودبرطانیہ گئے مگربلاول نہیں مانے۔ آصف زرداری اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت دوبارہ بلاول کومنانے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹوسندھ حکومت میں بھی بڑے پیمانے پرتبدیلیوں کے خواہاں ہیں۔