قومی کرکٹ ٹیم بھی بھی نیب کی مہم ’کرپشن سے انکار‘ میں شامل ہوگئی

ورلڈکپ کیلیے روانگی سے قبل پیغامات دیے، نیب کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دے گا، چیئرمین قمرزمان

ورلڈکپ کیلیے روانگی سے قبل پیغامات دیے، نیب کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دے گا، چیئرمین قمرزمان. فوٹو : اے ایف پی

SARGODHA:
نیب نے بدعنوانی کیخلاف اپنی فعال حکمت عملی تیز کر دی۔


اس ضمن میں کرکٹ ٹیم کے ارکان نے ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے آسٹریلیا روانگی سے قبل انسداد بدعنوانی مہم کے پیغام ''کرپشن سے انکار'' کی حمایت کیلیے پیغامات دیے، اس مہم کا مقصد عوام میں بدعنوانی کیخلاف آگاہی پیدا کرنا ہے۔

چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہا کہ کرکٹرز نے پاکستانی نوجوانوں کو مثبت پیغام دیا۔ انھوں نے چیئرمین پی سی بی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہیروز کے ساتھ مل کر نیب اپنا ہدف موثر طور پر حاصل کر سکتا ہے۔ نیب کرکٹ کے کھلاڑیوں کو لیکچرز بھی دے گا جو پی سی بی اور آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کا مینڈیٹ بھی ہے۔ ادھر ترجمان پی سی بی نے کہا کہ مہم میں شرکت کر کے کھلاڑیوں نے اپنی قومی ذمے داری نبھائی۔
Load Next Story