سینیٹ الیکشن کیلئے بلوچستان میں9پنجاب54سندھ24پختونخوا18ووٹ لازمی

کسی امیدوار کو زیادہ ووٹ پڑنے پر پہلے 7 نمبر پر آنے والے امیدواروں کا چناؤ کیا جائے گا

کسی امیدوار کو زیادہ ووٹ پڑنے پر پہلے 7 نمبر پر آنے والے امیدواروں کا چناؤ کیا جائے گا فوٹو: فائل

لاہور:
سینیٹ انتخابات میں بلوچستان اسمبلی سے جنرل سیٹ پر 9 ووٹ لینے والا امیدوار کامیاب قرار پائے گا جب کہ پنجاب سے جنرل سیٹ کے لیے 52 ووٹ درکار ہوں گے۔


خفیہ رائے شماری کے دوران کسی امیدوار کو زیادہ ووٹ کاسٹ ہوجانے پر پہلے 7 نمبر پر آنے والے امیدواروں کا چناؤ کیا جائے گا کسی بھی اسمبلی میں امیدوار کے لیے جنرل ٹیکنو کریٹس یا خواتین نشست کے لیے ووٹ کے حوالے سے کوئی مخصوص شرط نہیں ہے۔ سندھ اسمبلی کی جنرل سیٹ کے لیے 24جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے کم ازکم18ووٹ مقرر ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اگر کسی اسمبلی میں پہلے کسی ایک یا 2 امیدواروں کو خفیہ رائے شماری میں امیدواروں کی اپنی مہم اور ممبران اسمبلی کو اپنے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کی ترغیب کے باعث اسمبلیوں کے اندرپارٹی پالیسی کے برعکس کچھ ممبران ووٹ کاسٹ کر لیتے ہیں۔

جس کے باعث 7 جنرل نشستوں پر تقسیم ووٹوں کا تناسب تبدیل ہو جاتا ہے تو اسی صورت میں جو ممبران پہلے 7 نمبر تک زیادہ ووٹ لیں گے ان کو کامیاب قرار دیا جائے گا۔ صوبوں میں خواتین اور ٹیکنو کریٹس علما کی 2،2 نشستوں کے لیے جو ممبران پہلے مرحلے پر زیادہ ووٹ لیں گے کامیاب قرار پائیں گے جبکہ پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی ایک ایک نشست پر جو امیدوار زیادہ ووٹ لے گا وہ کامیاب قرار پائے گا ان نشستوں کے ممبران کے ووٹوں کی کوئی شرط نہیں ہے کہ اتنے ووٹ لینے والا کامیاب ہوگا۔
Load Next Story