سعودی فرمانروا کی نمازجنازہ میں وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب کی بھی شرکت

وزیراعظم نے پرنس ترکی بن عبدالعزیز مسجد میں سعودی فرمانروا کی نماز جنازہ ادا کی۔

وزیراعظم نے پرنس ترکی بن عبدالعزیز مسجد میں سعودی فرمانروا کی نماز جنازہ ادا کی۔۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی مرحوم خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ خصوصی طیارے کے زریعے ریاض پہنچے جہاں حکام نے ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد وزیراعظم نے پرنس ترکی بن عبدالعزیز مسجد میں سعودی فرمانروا کی نماز جنازہ اداکی جب کہ نماز جنازہ میں سعودی حکام سمیت مسلم ممالک کے رہنماؤں اور مندوبین نے بھی شرکت کی۔


دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں آج یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے اوراس موقع پر تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں کردیا گیا ہے جب کہ کل فیصل مسجد میں سعودی فرمانروا کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔

Load Next Story