یمنی صدر اور وزیراعظم نے دارالحکومت پر باغیوں کے قبضے کے بعد استعفیٰ دے دیا

فریقین ڈیڈ لاک تک پہنچ گئے تھے، ہم اپنے ہدف حاصل نہیں کر سکتے جن کے لیے ہم نے بڑی مصیبت اورمایوسی برداشت کی،صدر ہادی

حوثیوں باغیوں کا حکمرانی کے لیے ایک کونسل تشکیل دینے کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

یمن کے دارالحکومت پر باغیوں کے قبضے کے بعد صدر اور وزیراعظم نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باغیوں اور حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی پاسداری نہ کرتے ہوئے حوثی باغیوں نے دارالحکومت پر قبضہ کرلیا جس کے بعد صدر عبدالربوح منصور ہادی، وزیراعظم خالد باحا نے کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا۔ یمنی صدر نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ فریقین ڈیڈ لاک تک پہنچ گئے تھے، ہمیں معلوم ہوا کہ ہم اپنے ہدف حاصل نہیں کر سکتے جن کے لیے ہم نے بڑی مصیبت اور مایوسی برداشت کی جب کہ حوثیوں باغیوں نے صدر ہادی کے استعفے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملک میں حکمرانی کے لیے ایک کونسل تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز حوثی باغیوں اور حکومت کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا تھا جس کے تحت باغیوں کو دارالحکومت سے انخلا کرنا تھا تاہم معاہدے سے قبل باغیوں نے صنعا میں دیگر اہم مقامات کے علاوہ صدر منصور ہادی کے گھر کا محاصرہ کر لیا تھا اور صدارتی محل پر بھی قابض ہو چکے تھے۔

Load Next Story