ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آباد کاجنرل باڈی اجلاس انورگاگئی چیئرمین منتخب

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد ) کے جنرل باڈی اراکین نے انور گاگئی کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کرلیا ہے۔

محمد انور گاگئی فوٹو : فائل

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد ) کے جنرل باڈی اراکین نے انور گاگئی کو بلا مقابلہ چیئرمین ، نصرت مرزا چغتائی کو وائس چیئرمین اور ڈاکٹر طلحہ فاروقی کو چیئرمین سدرن ریجن کی حیثیت سے منتخب کرلیا ہے۔


تمام نو منتخب اراکین نے یکم اکتوبر 2012 سے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں، ہفتہ کو جنرل باڈی کا سالانہ عام اجلاس ہوا جس میں سال 2012 2013 کیلیے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ، اراکین جنرل باڈی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی نشستوں کیلیے غلام حسین میمن ، محمد انور گاگئی ، محمد آصف سم سم ، محمد ہارون کریم ، محمد سمیع قریشی ، محمد رضوان آڈھیا، محمد ادریس کدواوی ، محمد رئوف چیپل ، محمد سہیل وارند ، خاور منیر ، عبدالمجید آدھیا، دائود پراچہ ، جنید اشرف تالو ، عرفان پٹیل ، محمد الیاس پاریانی ، محمد اسلم صدیقی اور شاہد نبی ملک کا انتخاب کیا۔

دریں اثنا ریجنل ایگزیکٹو کمیٹی کی نشستوں پر ڈاکٹر طلحہ فاروقی ، مصطفی شیخانی ، حارث علی میٹھانی، سہیل نوی والا ، فراز حسین میمن ، فہد بن رئیس ، عبدالکریم آڈھیا ، احمد اویس، محمد اسلم صدیق، انور دائود (OK) اور اشفاق ایم یونس کا انتخاب عمل میں آیا ، سالانہ اجلاس میں کنوینر فنانس کمیٹی ذکریا ایم فاضل نے سالانہ حسابات کی تفصیل اور بجٹ برائے سال 2012-2013 پیش کیے جسے اراکین نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
Load Next Story