نوجوان فلم ڈائریکٹرز کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیےسنگیتا
آج پاکستان کی فلم انڈسٹری کو فعال کرنے اور اسے کامیابی تک پہنچانے میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، سنگیتا
سینئر اداکارہ اور ڈائریکٹر سنگیتا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم انڈسٹری اگر ماضی میں نوجوانوں کو کرنے کا موقع دیتی تو آج صورت حال مختلف ہوتی ۔
پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری کی ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے نوجوانوں کی صلاحیتوں کا اب ہمیں اعتراف کرنا پڑا رہا ہے حالانکہ یہ لوگ ایک عرصہ سے عمدہ کام کر رہے ہیں اور آج پاکستان کی فلم انڈسٹری کو فعال کرنے اور اسے کامیابی تک پہنچانے میں ان ہی نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ فلم انڈسٹری کے سینئرڈائریکٹر اور پروڈیوسرز کو چاہیے کہ وہ فلم انڈسٹری کے بہتر مستقبل کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔
سنگیتا نے کہا میں نے اپنی نئی فلموں کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جلد ان کا آغاز ہوگا۔ انھوں نے کہا ٹیلی ویژن پر بھی کام جاری رکھنا چاہتی ہوں،کراچی کی فلم انڈسٹری میں بہت تیزی سے سرمایہ کاری ہورہی ہے جس کے بعد امکان ہے کہ بہت جلد مزید نئی فلمیں شروع کی جائیں گی۔