حج کوٹے میں کرپشنجوائنٹ سیکریٹری مذہبی امورکو ہٹادیا گیا

شیر علی نے اپنے طور پر 68 کمپنیوں کو کوٹا جاری کیا،اثاثوں کی چھان بین بھی شروع

خورشید شاہ نے جوائنٹ سیکریٹری کو واضح احکامات جاری کیے تھے کہ رواں سال کسی حج کمپنی کو کوٹانہ دیا جائے. فوٹو آن لائن

وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکریٹری حج حافظ شیر علی کو نئی حج کمپنیوں میں کوٹے کی مبینہ کرپشن کرنے اور وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ہونے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا اورانھیں اسٹبشلمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔


ذرائع نے بتایا کہ جوائنٹ سیکریٹری حج نے ٹورزآپریٹرز کوکوٹے کی فراہمی کیلیے تمام ریکارڈ اپنے پاس رکھا ہوا تھا جبکہ وہ وفاقی سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور کویہ تاثر دیتے تھے کہ وہ وفاقی وزیر خورشید شاہ کے خاص آدمی ہیں جبکہ وفاقی وزیر ساری صورتحال سے لاعلم تھے۔

خورشید شاہ نے جوائنٹ سیکریٹری کو واضح احکامات جاری کیے تھے کہ رواں سال کسی حج کمپنی کو کوٹانہ دیا جائے اس کے باوجود حافظ شیر علی نے وفاقی اور ایڈیشنل سیکریٹری کے نوٹس میں لائے بغیرنئی2200 کمپنیوں میں سے68 کوکوٹاجاری کرنے میں بنیادی کردار ادا کیاجس پر لاہور ہائی کورٹ نے عمل درآمد نہ کرانے پر وفاقی وزیر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر کی ہدایت پرحافظ شیر علی کو کام سے روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے جوائنٹ سیکریٹری کے اثاثوں کی چھان بین کا کام بھی شروع کر دیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story