پاکستان کے ساتھ امن اولین ترجیح ہے بھارتی وزیر خارجہ
تشدد اورمذاکرات کبھی بھی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، سشما سوراج
بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت پڑوسی ممالک کے ساتھ امن اولین ترجیح ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت پاکستان اوربنگلہ دیش سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کے نئے دورکاآغازکرناچاہتا ہے جس میں امن کیلیے کوششیں کی جا سکتی ہیں تاہم انھوں نے خبردارکیاکہ مذاکرات تشدد آمیزماحول میں نہیںہوسکتے یہ ناممکن ہے کہ ہم مذاکرات کابگل بجائیں اوردوسری طرف سے دھماکوں کی آوازیں نکلیں۔ا نھوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس کا حل نہیں لیکن ضرورت ہے کہ امن کے ماحول میں مذاکرات ہوں۔
انھوں نے کہا کہ بھارت اس کام میں سنجیدہ ہے کہ مسائل کوایڈریس کیا جائے۔ سشما سوراج نے کہا کہ بی جے حکومت نہ صرف خطے میں امن بحالی کے حق میں ہے بلکہ ہم پورے سارک ممالک میں بھی امن کے حامی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پشاورسانحے نے بھارت کو زخمی کردیا ہے اوربھارت میں بھی لوگوں نے اس دلخراش سانحے پرماتم کیا لیکن اس کے باوجود پاکستان نے ممبئی حملوں کے کلیدی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منظورکی جوبھارت کیلیے ناقابل قبول تھی لہٰذا پاکستان پردبائو ڈال گیااوراپنا احتجاج درج کرایا۔اس احتجاج کی وجہ ہی ذکی الرحمن لکھوی پھرجیل کے اندر ہوا کھا رہا ہے، سشماسوارج کاکہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حالات کوبہتر بنانے کی ہرممکن کوشش ہونی چاہیے اورمذاکرات کے ذریعے ہی سرحدی تنازعات کوحل کرنے کی کوشش جاری رہے۔