امریکی صدر ٹویٹر پر جعلی برطانوی وزیراعظم کو فالو کرتے ہیں
جس ڈیوڈ کیمرون کو امریکی صدر فالو کرتے ہیں وہ برطانوی وزیراعظم نہیں بلکہ کمپیوٹر گیم لوور ہے۔
ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں سوشل میڈیا پر کسی کو بھی بے وقوف بنانا کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ دنیا کی سپر پاور امریکا کے صدر بھی سوشل میڈیا پر ماموں بن سکتے ہیں۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق امریکی صدر بارک اوباما ٹویٹر پر ساڑھے 6 لاکھ لوگوں کو فالو کرتے ہیں جن میں ایک جعلی ڈیوڈ کیمرون بھی شامل ہے۔ جس ڈیوڈ کیمرون کو امریکی صدر فالو کرتے ہیں وہ برطانوی وزیراعظم نہیں بلکہ کمپیوٹر گیم لوور ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما کا ٹویٹر اکاؤنٹ چلانے والی کمپنی 'آرگنائزیشن فار ایکشن' جعلی ڈیوڈ کیمرون کے ٹویٹس چیک کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے چند روز قبل ہی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ڈیوڈ کیمرون اُن کے سب سے قریبی اور بااعتماد دوست ہیں۔ ہے ناں حیرت کی بات کہ امریکی صدر جسے اپنا سب سے قریبی دوست قرار دیتے ہیں اُنہی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اتنے بے خبر ہیں کہ جعلی اکاؤنٹ فالو کر رہے ہیں۔