حکومت کا پیٹرول بحران پر سابق ایم ڈی پی ایس او کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
امجد جنجوعہ کے خلاف نیب میں ریفرنس کے علاوہ ان کا نام ای سی ایل مین شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت نے پیٹرول بحران پر سابق ایم ڈی پی ایس او امجد جنجوعہ کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں حکومت نے سابق ایم ڈی پی ایس او امجد جنجوعہ کو پنجاب میں پیٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے اور ان کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے پیٹرول بحران پر کسی وزیر کے خلاف کارروائی کے بجائے سابق ایم ڈی پی ایس او سمیت 4 اعلیٰ افسران کو معطل کردیا تھا۔