جنگجو تنظیم داعش نے یرغمال جاپانی شہری کا سر قلم کر دیا

اغوا کاروں نے مغوی کی رہائی کے لیے 200 ملین ڈالر اور ایک خودکش بمبار کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا

رہائی کے لیے اغوا کاروں کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، مغوی کا حکومت سے مطالبہ، فوٹو:فائل

جنگجو تنظیم داعش نے چند روز قبل تاوان کی غرض سے اغوا کئے گئے 2 جاپانی شہریوں میں سے ایک کا سر قلم کردیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگجو تنظیم داعش نے چند روز قبل تاوان کی غرض سے اغوا کئے گئے دو جاپانی شہریوں میں سے ایک کا سر قلم کردیا ہے۔ داعش نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں چند روز قبل اغوا کئے گئے 2 جاپانی شہریوں میں سے ایک کو یہ کہتے دکھایا گیا ہے اس کے ساتھی کا سر قلم کردیا گیا ہے اور اس کے قتل کے ذمہ دار جاپانی وزیراعظم اور حکومت ہے، یرغمالی نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس کی رہائی کے لیے اغو کاروں کے مطالبے کو تسلیم کرے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل داعش نے جاپان کے دو شہریوں کو اغوا کرلیا تھا اور ان کی رہائی کے بدلے 72 گھنٹوں کے اندر 200 ملین ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کی ڈیڈ لائن جمعہ کے روز ختم ہوگئی تھی۔
Load Next Story