امریکی صدر باراک اوباما 3 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے
دورے کے دوران باراک اوباما بھارت کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے
SWABI:
امریکی صدر باراک اوباما 3 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بھارت کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔
باراک اوباما اپنی اہلیہ مشعل اوباما کے ہمراہ نئی دہلی ایئرپورٹ پہنچے تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نہ صرف امریکی صدر کا خود استقبال کیا بلکہ روایت کے برعکس ان سے گلے بھی ملے جس کے بعد باراک اوباما نریندر مودی کے ہمراہ خصوصی گاڑی میں صدارتی محل (راشٹر پتی بھون) پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
باراک اوباما اپنے دورے کے دوران بھارت کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر کئی ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ وہ کل بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، امریکی صدر کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان جوہری سمیت کئی معاہدوں پر پیشرفت اور دستخط کئے جائیں گے جب کہ باراک اوباما کے دورے کے دوران دارالحکومت میں سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ باراک اوباما کا اپنے دور اقتدار میں یہ بھارت کا دوسرا دورہ ہے، اپنے دورے کے دوران باراک اوباما نے تاج محل دیکھنے کے لئے آگرہ بھی جانا تھا تاہم سعودی فرماں روا شاہ عبد اللہ کی وفات کے بعد انہوں نے تاج محل دیکھنے کا ارادہ منسوخ کردیا اور اب امریکی صدر 27 جنوری کو شاہ عبد اللہ کی وفات پر تعزیت کے لئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔