رمشاکیسامام مسجدکی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ

حکم امتناع پروضاحت کیلیے ہائیکورٹ سے رجوع کریں، جج سیشن عدالت کی ہدایت

حکم امتناع پروضاحت کیلیے ہائیکورٹ سے رجوع کریں، جج سیشن عدالت کی ہدایت ، فوٹو : رائٹرز ، فائل

KRAKOW:
سیشن جج اسلام آباد نے رمشاکیس میںحقائق بدلنے کے الزام میں گرفتارامام مسجد خالد جدون کی ضمانت پررہائی کی درخواست کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔


سیشن جج ویسٹ راجا جواد حسن عباس کی عدالت نے سماعت کی۔عدالتی کارروائی شروع ہوئی توخالدجدون کے وکیل سیدواجدگیلانی ایڈووکیٹ نے استدعاکی کہ ان کے موکل کے خلاف پولیس تشددپرگواہی دینے والے گواہان اپنے بیان سے منحرف ہوچکے ہیں لہٰذاان کے موکل کوضمانت پررہاکرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

فاضل عدالت نے بتایاکہ اسلام آبادہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کواس کیس کی سماعت سے روک رکھاہے لہٰذاعدالت اس درخواست کی سماعت نہیںکرسکتی جس پرسیدواجدگیلانی نے عدالت کوبتایاکہ فاضل عدالت نے رمشاکیس کی سماعت کے حوالے سے یہ احکامات صادرکررکھے ہیں ان کے مؤکل کے حوالے سے کوئی حکم جاری نہیںکیاگیاجس پرفاضل عدالت نے متعلقہ فریقین کوہائیکورٹ کے احکامات کی وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔این این آئی کے مطابق عدالت نے درخواست گزار سے کہا کہ وہ حکم امتناع پرمزیدوضاحت کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں بعدازاں عدالت نے دونوں جانب کے وکلا کے دلائل سننے کے بعددرخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
Load Next Story