عالمی بینک پولیوکے خاتمے کیلیے اضافی 24ملین ڈالر دیگا
منظوری بورڈآف ڈائریکٹرزنے دی، یہ رقم فاٹا، پولیو کیسزوالے علاقوں میں خرچ ہوگی
KARACHI:
عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کے لیے 24 ملین ڈالرکی اضافی امدادکی منظوری دے دی ہے۔
یہ رقم فاٹا اوردیگرایسے علاقے جہاں پولیو کیسزسامنے آتے ہیں وہاں استعمال کی جائے گی۔ اس وقت پاکستان میں 80 لاکھ بچے پانچ سال سے کم عمرکے ہیں جنھیں خصوصی مہم کے ذریعے پولیوسے بچائوکے قطرے وقتاً فوقتاً پلائے جاتے ہیں جس کے لیے اقوام متحدہ اور دیگرامدادی ادارے فنڈزفراہم کرتے ہیں۔ عالمی بینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان ان30 ممالک میں ہے جہاںابھی تک پولیوکیسزسامنے آرہے ہیں۔آئی این پی کے مطابق اجلاس سے خطاب میںعالمی بینک کے پاکستان میں ڈائریکٹرراشد بن مسعودنے کہاکہ گزشتہ 20برس میں پاکستان نے پولیوکے خاتمے کے لیے موثراقدامات کیے ہیں۔