پشاورپولیس پرحملہ4اہلکارزخمی4حملہ آورمارے گئے
فلورمل کواڑانے کامنصوبہ ناکام،2بم ناکارہ،تیراہ میں گولہ گرنے سے ایک ہلاک
KARACHI:
پشاور کے علاقہ متنی میں پولیس اسٹیشن اور چیک پوسٹوں پر عسکریت پسندوں کے حملے میں اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ بکتر بند گاڑی کو نقصان پہنچا۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 عسکریت پسند مارے گئے، حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا، باڑہ شیخان میں ایک فلور ملز کے قریب 2 بم ناکارہ بنادیے گئے، ایک 10 کلو وزنی بم سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جبکہ دوسرا تھیلے میں چھپایا گیا تھا ،خیبرایجنسی کے دور افتادہ علاقہ تیراہ سپاہ میں گولہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا ، لنڈی کوتل کے علاقے سدوخیل میں بم دھماکے سے مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔
نوشہرہ میں شدت پسندوں نے ہائی اسکول کو دھماکے سے اڑادیا جبکہ پولیس اور ایلیٹ فورس نے طالبان کمانڈر قاری احمد علی کے گھر پر چھاپہ مار کر بھارتی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، وانا میں گرلز اسکول کو اڑانے کے بعد علاقائی ذمہ داری کے تحت 5افراد گرفتار کرلیے گئے۔