شام 3کار بم دھماکے جھڑپیں فوجیوں سمیت 70ہلاک 100زخمی

بم دھماکے شورش زدہ شہر حلب میں فوجی افسران کے کلب اور ہوٹل کے قریب ہوئے، باغیوں کا 2 ٹینکوں کو بھی تباہ کرنیکا دعویٰ

بم دھماکے شورش زدہ شہر حلب میں فوجی افسران کے کلب اور ہوٹل کے قریب ہوئے، باغیوں کا 2 ٹینکوں کو بھی تباہ کرنیکا دعویٰ فوٹو : فائل

شام کے دوسرے بڑے شہر حلب میں 3 کار بم دھماکوں اور دیگر جھڑپوں میں 70 افراد ہلاک اور100 زخمی ہو گئے۔


ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر سرکاری فوجی شامل ہیں، حکام کے مطابق تین کار بم دھماکے حلب شہر کے وسطی علاقے میں فوجی افسران کے کلب اور ایک ہوٹل کے قریب ہوئے ہیں جس میں 50 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے۔ کار بم دھماکوں سے قریبی دفاتر، کلب اور ہوٹلوں کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ شام میں حکومت کے حامی ایک ٹی وی چینل الخبریہ پر نشر ہونے والے مناظر میں بم دھماکوں کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارتوں سے لاشوں کو نکالتے دکھا یا گیا ہے، دھماکوں سے سڑک پر ایک گہرا گڑھا بھی پڑ گیا ہے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر سرکاری فوجی شامل ہیں، باغیوں نے بھی پولیس کی انٹیلی جنس پوسٹ پر حملہ کیا ہے، باغیوں نے حلب میں فوج کے 2 ٹینکوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق بدھ کے روز عدلیب میں باغیوں نے ایک حملے کے دوران 15 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے، شامی فوج کی طرف سے فائر کیے گئے شیل ترک علاقے میں جاگرے جس میں 5 افراد مارے گئے۔
Load Next Story