کولمبیا کی پولینا ویگا نے مس یونیورس کا اعزاز اپنے نام کرلیا

پولینا ویگا نے دنیا بھر کی 87 حسیناؤں کو شکست دے کر مس یونیورس کا تاج اپنے سر سجایا

سابق مس یونیورس گیبریلا اسلر نے پولینا ویگا کے سر پر تاج پہنایا۔ فوٹو؛ رائٹرز۔

کولمبیا کی حسینہ پولینا ویگا نے دیگر ممالک کی حسیناؤں کو شکست دے کر مس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔


امریکی ریاست فلوریڈا میں ہونے والے مقابلہ حسن میں کولمبیا کی 22 سالہ پولینا ویگا نے امریکا، یوکرین، جمیکا اور نیدرلینڈ کی دوشیزاؤں سمیت 87 حسیناؤں کو شکست دے کر مس یونیورس کا تاج اپنے سر سجایا۔ پولینا ویگا کولمبیا کی دوسری حسینہ ہیں جنہوں نے مس یونیورس کا ٹائٹل جیتا ہے۔ وینزویلا سے تعلق رکھنے والی سابق مس یونیورس گیبریلا اسلر نے پولینا ویگا کو حسیناؤں کا سب سے بڑا میلا جیتنے پر مبارکباد دی اور حسب روایت انہیں تاج بھی پہنایا۔

ججز کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر پولینا ویگا کا کہنا تھا کہ کولمبیا کے لوگ مستقل مزاج ہوتے ہیں، تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے مقاصد کے حصول کے لئے کوششیں جاری رکھتے ہیں۔ ہم مختلف شعبوں میں دنیا میں سب سے آگے ہیں۔
Load Next Story