جیٹ طیارے نے بھارتی شہر لکھنو میں ایندھن بھروانے کے لئے لینڈنگ کی ترجمان پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کے طیارے کی ایندھن کے لئے لینڈنگ معمول کا معاملہ ہے، ترجمان

پاک فضائیہ کے طیارے نے لکھنو میں ہنگامی لینڈنگ نہیں کی بلکہ یہ معمول کا معاملہ تھا، ترجمان ۔ فوٹو: فائل


پاک فضائیہ کے جیٹ طیارے نے بھارت کے شہر لکھنو میں ایندھن بھروانے کے لئے لینڈنگ کی۔


ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئرفورس کے جیٹ طیارے نے گزشتہ روز سنگاپور جاتے ہوئے بھارت کے شہر لکھنو میں ایندھن بھروانے کے لئے لینڈنگ کی جب کہ طیارے کا بھارتی شہر میں ایندھن بھرانے کے لئے اترنا معمول کا معاملہ ہے۔ پاک فضائیہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان ایئرفورس کے طیارے نے لکھنو میں ہنگامی لینڈنگ نہیں کی اور جیٹ طیارہ انسپکشن پرتھا جو سنگاپورجارہاتھا۔
Load Next Story