آرمی چیف ودیگرسے ملاقات کی کوشش کرونگا طلال بگٹی
کائرہ نے بی بی کے قاتلوںکوتوریڈکارپٹ سے گزارا، ایف سی کوکیسے واپس بلاسکتے .
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبربگٹی نے کہاہے کہ امریکاکے وفادار ملک توڑنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔
وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں جنھوں نے سردار اکبربگٹی کے قاتل پرویز مشرف کومحفوظ راستہ دے کربلوچوں کے زخموں پر نمک چھڑکاہے۔جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی دفترجامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میں ملک بچانے نکلا ہوں،8اکتوبرکوعدالت میں پیش ہونے کے بعددوبارہ لاہورآکرجلسہ کروں گا،ملک بچانے کیلیے تمام محب وطن جماعتوں پرمشتمل گرینڈ الائنس بنایاجائے،ق لیگ اور ایم کیو ایم کے سواسب کے ساتھ بیٹھنے کیلیے تیار ہیں،حکمران بلوچستان پرظلم کرنے والوں کوکیا پکڑیں گے وہ تواپنی لیڈربینظیر کے قاتل بھی گرفتارنہیںکرسکے۔
این این آئی کے مطابق طلال بگٹی نے کہا کہ آئندہ ایک دو روز میں اسلام آباد جاکرآرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کرنے کی بھرپورکوشش کروں گا،قمرزمان کائرہ نے بی بی کے قاتلوں کو تو ریڈکارپٹ سے گزارا،یہ ایف سی کو بلوچستان سے کیسے واپس بلا سکتے ہیں،ان کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔آئی این پی کے مطابق انھوں نے کہااگر بلوچستان سے فوجی مداخلت ختم نہ ہوئی توخداکی قسم ملک ٹوٹ جائیگا، پرویز مشرف واجب القتل ہے اس پر فدائی حملے کیلیے اپنے لوگوںکوہدایت کردی ہے۔اس موقع پرابوالخیرمحمدزبیرنے کہاکہ پاکستان بچانے کے ایجنڈے پرہم اپنے بلوچ بھائیوں کے شانہ بشانہ ہونگے۔