اورنگی ٹاؤن شہریوں نے2 ڈاکوؤں کوتشدد کر کے ہلاک کر دیا

نیپئر ،گلشن اور عزیز بھٹی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد4 ڈاکوپکڑلیے

نیپئر ،گلشن اور عزیز بھٹی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد4 ڈاکوپکڑلیے. فوٹو: فائل

اورنگی ٹاؤن میں شہریوں نے2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر ان پر تشدد کر کے ہلاک کر دیا جبکہ نپیر ، گلشن اور عزیز بھٹی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد4 ڈاکو کو پکڑ کر اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کر لی ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر15/Cبنگلہ بازار اسٹاپ نمبر15 کے قریب شہریوں نے2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر ان پر تشدد کر کے ہلاک کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کو شہریوں کے چنگل سے چھڑا کر فوری طور پر قطر اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے ڈاکوؤں کی موت کی تصدیق کر دی جس کے بعد دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں پولیس کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئیں ، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے2 پستول ملے ہیں جو پولیس نے قبضے میں لے لیے ، ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت عنایت اﷲ ولد علی شیر کے نام سے کر لی گئی جبکہ دوسرے ڈاکو کے قبضے سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے۔

جبکہ ایس پی گلشن اقبال کی سربراہی میں پولیس نے گلشن اقبال بلاک3 سے ایک ڈاکو منان خان ولد تازہ خان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کر لی جبکہ ایک اور کارروائی میں پولیس نے سفاری پارک کے قریب سے ایک ڈاکو قاسم علی ولد علی مدد کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کر لی جبکہ عزیز بھٹی پولیس نے گلستان جوہر سے اسٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث ایک ملزم عبد المجید بلوچ ولد حاجی علی محمد کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم سمیت متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ رات گئے ایس ایچ او نپیر اسلم گجر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ لی مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل چھینے والے ایک ملزم حیدر شاہ ولد انور شاہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گرفتار ملزم کراچی سے موٹر سائیکلیں چھین کر بلوچستان لے جا کر فروخت کرتا ہے ۔
Load Next Story