لاپتہ افرادکے ورثاکومعاوضہ دینے کیلیے سفارشات تیار

مشیروزیراعظم مصطفی کھوکھرنے سفارشات وزارت داخلہ بھیجنے کے احکامات دیدیے.

وزارت داخلہ وظیفہ کاطریقہ طے کرے،سمری پر پیشرفت ہوئی،ڈائریکٹروزارت حسن منگی. فوٹو : فائل

لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق قائم کمیشن اور وزارت داخلہ طریقہ کارمتعین کریں تو وزارت انسانی حقوق لاپتہ افرادکے ورثا کوماہانہ بنیادوں پروظیفہ دینے کیلیے تیارہے۔


اس ضمن میں وزیراعظم کے مشیر برائے انسانی حقوق مصطفیٰ نوازکھوکھرنے وزارت انسانی حقوق کوسفارشات مرتب کرکے وزرات داخلہ کوبھیجنے کے احکامات دیے ہیںکہ ایسے لاپتہ افرادکی تعدادوزارت انسانی حقوق کو دی جائے جن کے ورثاکے کیسزسپریم کورٹ اورجسٹس(ر) جاویداقبال کی سربراہی میں قائم کمیشن کے سامنے زیرسماعت ہیں تاکہ ان کاانسانی حقوق کی بنیادپرماہانہ وظیفہ مقررکیاجائے لاپتہ افرادکے زیرتعلیم بچوںکے تعلیمی اخراجات بھی وزارت انسانی حقوق برداشت کرنے کو تیارہے تاہم جب تک لاپتہ افرادکاکمیشن کوئی طریقہ کارمتعین کرکے وزارت کومالی معاونت کی ہدایت نہیں کرتااس وقت تک لاپتہ افرادکے ورثاکوادائیگی کامعاملہ حل نہیں ہوسکے گا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے لاپتہ افرادکی ورثاکومعاوضہ ادا کرنے کے پہلے سے احکامات موجودہیں جبکہ اس کاقانونی طریقہ کارطے نہ ہونے کے باعث وزارت انسانی حقوق فنڈز کی دستیابی کے باوجود لاپتہ افرادکے ورثا کی مالی معاونت نہیںکرپارہی۔اس ضمن میں وزارت انسانی حقوق کے ڈائریکٹرحسن منگی نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیربرائے انسانی حقوق نے سمری تیارکرنے کوکہاہے جس پرپیش رفت ہورہی ہے۔
Load Next Story