اچھی فلموں سے ہی فلم اور سینما انڈسٹری ترقی کریگی ساجد حسن
کراچی میں تھیٹرکی بہتری اوراسےعوام میں مقبول بنانےکےلیےجو بھی کوششیں ہورہی ہیں اس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے،ساجد حسن
MILAN:
ٹیلی ویژن اور فلم کے سینئر اداکار ساجد حسن نے نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی کی بنیادی وجہ ایک اچھا اسکرپٹ ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ فرسودہ کہانیوں کا دور اب ختم ہوچکا ہے اس وقت موضوعات کی کمی نہیں، بے شمار کہانیاں ایسی ہیں جو اس معاشرے میں موجود ہیں اور آئے دن ہونے والے واقعات ہماری فلموں کی کہانی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ٹیلی ویژن ڈراموں میں اسی حکمت عملی کو اپنایا گیا جس کی وجہ سے ٹیلی ویژن ڈرامہ آج بے حد مقبول ہے۔ اچھی فلمیں بنیں گی تو سنیما اور فلم انڈسٹری دونوں ترقی کریں گے۔
اس کا تجربہ ہمارے سامنے ہے کہ وہی فلم کامیاب ہوئی جو عمدہ پروڈکشن اور بہترین موضوع پر بنائی گئیں۔ کراچی میں تھیٹر کی بہتری اور اسے عوام میں مقبول بنانے کے لیے جو بھی کوششیں ہورہی ہیں اس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے کیونکہ لوگ اچھا اور معیاری تھیٹر دیکھنا چاہتے ہیں جو کم کم ہورہا ہے، کمرشل تھیٹر سے زیادہ موضوعاتی ڈرامے پسند کیے جارہے ہیں۔