شرح سود میں کمی سے حصص مارکیٹ میں زبردست تیزی
انڈیکس440پوائنٹس بڑھ کر34466 پر آگیا،مارکیٹ سرمایہ76 ارب50 کروڑ روپے بلند،36 کروڑ 20 لاکھ حصص کے سودے
حصص کی تجارت پرقرضوں کی شرح سود میں 1فیصد کمی نے مثبت اثرات مرتب کیے اور کراچی اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو تیزی کا زبردست ریلا آیا جس سے انڈیکس کی34100،34200 ،34300 اور 34400 پوائنٹس کی 4 حدیں بیک وقت عبور کرگیا۔
59.43 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی76 ارب50 کروڑ87 لاکھ 64 ہزار881 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود میں 1فیصد کی کمی سے نجی شعبے کے قرضوں کے حجم میں متوقع اضافے اور پیداواری وبرآمدی لاگت میں کمی جیسے مثبت عوامل کے باعث پیر کو بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں خریداری رحجان زور پکڑگیا اور تیزی کی اس بڑی لہر میں اینگرو فوڈز کے بہترین مالیاتی نتائج نے بھی اہم کردار ادا کیا تاہم عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے آئل سیکٹر کی سرگرمیاں محدود رہیں۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس439.94 پوائنٹس کے اضافے سے34466.53 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس292.66 پوائنٹس کے اضافے سے22397.02 اور کے ایم آئی30 انڈیکس670.87 پوائنٹس کے اضافے سے53778.35 ہوگیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 59.30 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر36 کروڑ20 لاکھ89 ہزار 450 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار396 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 235 کے بھائو میں اضافہ 140 کے داموں میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔