پشاور میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 32 مشکوک افراد گرفتار

گرفتار کئے گئے ملزمان میں 2اشتہاری اور غیرقانونی طور پر رہائش پذیر4 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

حراست میں لئے گئے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، فوٹو: فائل

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 32 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور پولیس نے مشتبہ افراد کی علاقے اچرکلے اور بہادرکلے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، پولیس اہلکاروں نے تمام راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران 2اشتہاریوں اور غیرقانونی طور پر رہائش پذیر4 افغان باشندوں سمیت 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

پولسی کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story