پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ پریزیڈنٹ الیون کے ہاتھوں شکست
نیوزی لینڈ بورڈ پریزنٹ الیون نے 268 رنز کا مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا
لاہور:
نیوزی لینڈ بورڈ پریزیڈنٹ الیون نے دوسرے وارم اپ میچ میں بھی پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے نیوزی لینڈ پہنچنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹور میچ میں بھی نیوزی لینڈ بورڈ پریزیڈنٹ الیون کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی لیکن حسب معمول پاکستان کے ابتدائی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور اوپنر محمد حفیط صرف 18 جب کہ سرفراز احمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ یونس خان، صہیب مقصور اور حارث سہیل بھی اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کرسکے۔ ایک بار پھر کپتان مصباح الحق اور عمر اکمل نے ٹیم کو سہارا دیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چھٹی وکٹ کے لئے 116 رنز کی شراکت ہوئی۔ عمر اکمل نے 77 جب کہ مصباح الحق نے 88 رنز اسکور کئے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 267 رنز اسکور کئے۔
نیوزی لینڈ بورڈ پریزیڈنٹ الیون نے مائیکل پولارڈ کے شاندار 153 رنز کی بدولت 268 رنز کا مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان اور بلاول بھٹی نے 3،3 جب کہ سہیل خان نے 81 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک وکٹ یاسر شاہ کے حصے میں آئی۔ آئی سی سی کی جانب سے مشکوک ایکشن کے باعث پابندی کا شکار محمد حفیظ نے بھی 7 اوورز کئے تاہم انہیں کوئی وکٹ نہ مل سکی۔