بھارت سے برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر باہمی تعلقات چاہتے ہیں وزیراعظم

بھارت پاکستان کے لیے اہم پڑوسی ملک ہے، وزیراعظم نواز شریف

پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، وزیر اعظم فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر معمول کےتعلقات چاہتے ہیں۔


وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر عبدالباسط نے وزیر اعظم کو پاک بھارت تعلقات اور امریکی صدر کےحالیہ دورے سےمتعلق تفصیلی آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، بھارت پاکستان کے لئے اہم ملک ہے اس لئے بھارت کے ساتھ برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر باہمی تعلقات چاہتے ہیں۔ خطے میں امن کے لئے دونوں ممالک کو کشمیر سمیت تمام امور مذاکرات کے ذریعے طے کرنے چاہیں۔
Load Next Story