ڈاکٹر شکیل اوج اور پروفیسر سبط حسن کا قاتل اپنا تعلق ایم کیوایم سے بتاتا ہے کراچی پولیس چیف
ایم کیو ایم سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا ، سربراہ کراچی پولیس غلام قادر تھیبو
RAWALPINDI:
کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شکیل اوج اور پروفیسر سبط حسن کا قاتل اپنا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے بتاتا ہے لیکن اس کا ہمارے پاس اس کا کوئی ثبوت نہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ پولیس چاہتی ہے کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک بھی واقعہ نہ ہو اور اس سلسلے میں بھر پور کوششیں بھی کی جارہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال کےمقابلے میں اس سال ٹارگٹ کلنگ میں کم ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے پروفیسر شکیل اوج اور پروفیسر سبط حسن کے قاتلوں میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔
کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دونوں علمی شخصیات کو قتل کرنے والا ملزم منصور گورنمنٹ سندھ اسپتال لیاقت آباد میں ملازمت کرتا ہے اور دوران تفتیش ملزم کا کہنا ہے کہ ملزم نے 1993 میں ایک دوسری سیاسی جماعت کے 3 کارکنوں کو بھی قتل کیا، اس کے علاوہ گرفتار ملزم ینجرزاہلکاروں پر فائرنگ کے علاوہ لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے، ملزم کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے لیکن اس کا ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ایم کیو ایم سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا۔