حکومت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی
پرویز مشرف کا نام عدالت کے کہنے پر ای سی ایل میں ڈالا لہذا عدالت کے حکم پر ہی ان کا نام نکالا جاسکتا ہے، وزارت داخلہ
وزارت داخلہ نے سابق صدر پرویز مشرف کی سعودی عرب جانے کے لئے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے سعودی عرب جانے کے لئے وزارت داخلہ میں درخواست جمع کرائی گئی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے پرویز مشرف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کا نام عدالت کے کہنے پر ای سی ایل میں ڈالا گیا لہذا عدالت کے حکم پر ہی ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ کے انتقال پر شاہی خاندان سے ذاتی طور پر تعزیت کے لیے سعودی عرب جانے کے لیے گزشتہ دنوں باضابطہ درخواست وزارت داخلہ میں جمع کرائی تھی۔