حکومت نے نیپرا کو بجلی 3روپے 20 پیسے سستی کرنے سے روک دیا
وزارت خزانہ اور وزارت پانی وبجلی کے دباؤکے باعث نیپرا نے سماعت ملتوی کردی
KARACHI:
عوام کوریلیف دینے کی دعویدارحکومت کادہرامعیار سامنے آ گیا ہے اور وزارت خزانہ نے فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باوجودنیپرا کو بجلی 3 روپے20 پیسے فی یونٹ سستی کرنے سے روک دیا ہے۔
وزارت خزانہ اور وزارت پانی وبجلی کے دباؤکے باعث نیپرا نے سماعت ملتوی کردی، نیپراایکٹ کے سیکشن31کے مطابق بجلی کی پیداوارپرفیول کی لاگت میں کمی واضافہ براہ راست صارفین پرمنتقل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فرنس آئل اورہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ کم ہونے کے باعث نیپراسے بجلی 3روپے20پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی جس کے باعث لوڈشیڈنگ اور اضافی بلوں کے ستائے عوام کو20ارب ریلیف ملنا تھا۔ ذرائع کاکہناہے کہ وزارت خزانہ نے دباؤڈال کرنیپراسے گزشتہ روز کو ہونیوالی سماعت ملتوی کروادی۔