ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی

140 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز ہی بناسکی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 16 رنز سے ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔


پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ کپتان جے وردھنے نے 36 گیندوں پر 42 اور دلشان نے 42 گیندوں پر 35 رنز رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل، عمر گل، شاہد آفریدی اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

140 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز ہی بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان محمد حفیظ نے 40 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔ سری لنکا کے ہیراتھ نے 3، انجیلو میتھیوز اور اجنتھا مینڈس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بہترین پرفارمنس پر ماہیلا جے وردھنے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story