خط نہ لکھنے پر مجھے گھر بھیجا گیا اب لکھا گیا تو دیکھیں گے یوسف رضا گیلانی
میرے کچھ پر عدلیہ نے کاٹے اور کچھ پر وزیراعظم کا عہدہ ختم ہونے کے بعد کٹ گئے,سابق وزیراعظم
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر مجھے گھر بھیجا گیا اب لکھا گیا تو دیکھیں گے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میرے کچھ پر عدلیہ نے کاٹ دیئے اور کچھ وزیراعظم کا عہدہ ختم ہونے کے بعد کٹ گئے، انہوں نے کہا کہ وہ پرواز کے لئے دوبارہ عوام میں جارہے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ناکام ہوئی ہے پیپلزپارٹی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام کے مسائل کی بات نہیں کرتی اس کی تمام ترتوجہ ان چیزوں پر ہے جس کا عوام سے کوئی تعلق نہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بلوچوں پر چھوڑ دیا جائے اوربلوچ قیادت کو آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے ایف سی ہٹانا صوبائی معاملہ ہے اگر بلوچستان کی حکومت اس پر تیار ہے تو اس پر عمل کرنا چاہئے۔