جرمنی میں 19 سالہ پاکستانی نژاد لڑکی غیرت کے نام پر قتل
مقتولہ کے والدین، چچا، چچی گرفتار، ثبوت اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے،پولیس
ISLAMABAD:
جرمنی میں19 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پرقتل کردیا گیا، پولیس نے لڑکی کے والدین اوردورشتہ داروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس نے کہاہے کہ مشتبہ طورپریہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں لڑکی کے والدین کیساتھ ساتھ اسکے چچا اور چچی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، پراسیکیوٹر نے کہاہے قتل کایہ واقعہ پاکستانی نژاد خاندان میں پیش آیاہے جوفرینکفرٹ کے جنوب میں واقع شہرڈارم شٹٹ میں رہائش پذیرتھا، پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان کیخلاف ثبوت اکٹھے کرنیکاسلسلہ جاری ہے۔
جرمن میڈیا نے حکام کاحوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ بظاہر لڑکی کاقتل رشتے پرشروع ہونیوالے جھگڑے کی بنیاد پر ہوا، لڑکی اپنی پسند سے شادی کرناچاہتی تھی جب کہ والدین کی خواہش تھی کہ وہ پاکستان میں شادی کرے، جرمن پراسیکیوٹر نینارائنیگر نے کہاہے کہ لڑکی کی پیدائش پاکستان میں ہوئی تھی لیکن وہ جرمن شہریت رکھتی تھی، قانونی وجوہات کی بنیاد پرحکام کی طرف سے نہ تومقتول لڑکی اور نہ ہی اسکے گرفتار ہونیوالے چاررشتے داروں کے نام بتائے گئے ۔