پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں مزید 5 فیصد اضافہ
یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح 22 فیصد سے بڑھاکر27 فیصد کی جارہی ہے، ایف بی آر نوٹی فکیشن
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس کی شرح میں مزید 5 فیصد اضافہ کردیا ہے جس کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح 22 فیصد سے بڑھاکر27 فیصد کردی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات سے27 فیصد فی لیٹر سیلز ٹیکس کی وصولی کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت نے یکم جنوری کو بھی پیٹرولیم مصنوعات پر جی اسی ٹی کی شرح میں 5 فیصد اضافہ کیا تھا۔