امریکی فوج کا فضائی بمباری میں داعش کے کیمیائی ہتھیار بنانے کے ماہر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
ابو مالک 24 جنوری کو موصل کے علاقے میں کی جانے والی فضائی بمباری میں مارا گیا، امریکی فوج
امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی طیاروں کی فضائی بمباری میں جنگجو تنظیم داعش کا کیمیائی ہتھیار بنانے کا ماہر مارا گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام اور عراق میں لڑائی میں مصروف جنگجو تنظیم داعش کے لئے کیمائی ہتھیار بنانے کا ماہر ابو مالک عراق میں اتحادی طیاروں کی بمباری میں ہلاک ہوگیا ہے۔امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ابو مالک سابق عراقی صدر صدام حسین کے دورحکومت میں کیمائی ہتھیاروں کا انجینیئر تھا جس کے بعد اس نے القاعدہ اور پھر داعش میں شمولیت اختیار کرلی تھی تاہم 24 جنوری کو موصل کے علاقے میں اتحادی طیاروں کی داعش کے ٹھکانوں پر کی گئی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔
امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو مالک کی وجہ سے جنگجو تنظیم داعش کیمیائی ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کے قریب تھی لیکن اس کی ہلاکت کے باعث داعش کی کیمائی ہتھیار بنانے کی صلاحیتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی اور اتحادی ممالکی کی جانب سے عراق اور شام میں جنگجو تنظیم داعش کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس میں مزاحمت کاروں کو شدید نقصان پہنچاہے۔