سونے کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت 8 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 1788 ڈالرکی سطح پرپہنچ گئی۔
سونے کی قیمت ایک بار پھر 500 روپے فی تولہ اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 63500 روپے ہوگئی جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ سونے کی 10 گرام قیمت بھی 428 روپے اضافے کے بعد 54428 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت 8 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 1788 ڈالرکی سطح پرپہنچ گئی۔