گلابی انگلش بولنے والی میرا اب ’شاعرہ‘ بھی بن گئیں

فلموں کے لئے 2 اسکرپٹ بھی لکھے ہیں جن پر جلد فلمیں بنائی جائیں گی۔

عمران اور ر ریحام کی جوڑی بہت اچھی ہے اور میری نیک تمنائیں دونوں کے ساتھ ہیں، میرا۔ فوٹو: فائل

لالی ووڈ میں اپنی گلانی انگریزی کی وجہ سے مشہور میرا نے اداکاری کے بعد اب شاعری کی دنیا میں بھی اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ موصوفہ اس میدان میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میرے اندر سے آواز آئی کہ زندگی میں جو واقعات رونما ہوئے انہیں شاعری کی شکل میں ترتیب دیا جائے۔ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ کچھ انہوں نے کچھ الفاظ سنگیتا جی کی شان میں لکھے ہیں

سنگینا آپ ہیں ایک پھول

آپ کی خوشبو کونے کونے میں ہے

ہر ساز میں ہے ہر دھن میں ہے

ہر گیت میں ہے، ہر فنکار میں ہے


اس کے علاوہ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے لئے بھی ایک شعر لکھا ہے

ہم تو نہ تھے اس قابل

آپ نے جو تھاما ہاتھ

بدل گیا موسم

آ گئی بہار، کبھی نہ جانے کے لئے

لولی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی شاعری کا ایک مجموعہ لکھا ہے جسے بہت جلد عوام کے سامنے پیش کروں گی۔ اس کے علاوہ فلموں کے لئے 2 اسکرپٹ بھی لکھے ہیں جن پر جلد فلمیں بنائی جائیں گی۔

عمران اور ریحام خان کی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ جوڑے تو آسمان پر بنتے ہیں، عمران اور ر ریحام کی جوڑی بہت اچھی ہے اور میری نیک تمنائیں دونوں کے ساتھ ہیں۔
Load Next Story